اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت میں غلط دعوے کیے ہیں، اسرائیل کا الزام

دی ہیگ، اسرائیل نے جنوبی افریقہ پر الزام لگایا ہے کہ جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت میں غلط دعوے کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کے دوران اسرائیل نے کہا کہ جنوبی افریقہ غزہ کے معاملے میں حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ جنوبی غزہ اور رفع میں اسرائیل کی پیش قدمی روکی جاسکے۔

عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر دو روزہ سماعت ہوئی اور جنوبی افریقہ کے وکلاء نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران اسرائیلی وکیل نے اسرائیل کے اس مراسلے سے انکار کر دیا، جسے جنوبی افریقہ کے وکیل نے اپنایا تھا، اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ جنوبی افریقہ نے غزہ اور فلسطینیوں کی غلط شکایات جمع کرائی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ایک نئی درخواست جمع کروائی ہے کہ جسکے مطابق دنیا کو اسرائیل پر زور دیا جانا چاہیےکہ وہ غزہ میں امدادی وکروں، معاونین، صحافی اور تفتیش کاروں کو آزادانہ رسائی دے۔

جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا رفع میں آپریشن، غزہ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے انکا آخری قدم ہوگا، لیکن بحیثیت انسان ہمیں مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

latest urdu news