اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نیدر لینڈز حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے مفت سن سکرین مشینیں لگا دیں

نیدر لینڈز، حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے مفت سن سکرین مشینیں لگا دیں۔

سورج کی تیز اور خطرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے کیلئے ماہرین جلد کیجانب سے سن سکرین یا سن بلاک کے استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے، سورج کی شعاعیں اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ بعض لوگوں میں سکن کینسر کی وجہ بھی بنتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سورج کی یہ شعاعیں اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ بعض لوگوں میں جلدی کینسر کی وجہ بھی بنتی ہیں۔

نیدر لینڈز میں جلدی سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ سال عوام کیلئے مفت سن اسکرین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈز حکومت نے ملک بھر میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور پارکوں سمیت تمام عوامی مقامات پر سن سکرین کی مشینیں نصب کردی ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اپنی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں عوام کو اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

latest urdu news