اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی صدر اور دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

3 روز قبل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قم میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد محمد مخبر نائب صدر بن گئے اور ایران میں 28 جون کو باقاعدہ صدارتی انتخابات ہوں گے۔

latest urdu news