اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

امریکہ: سمندری طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج، 23 افراد ہلاک

واشنگٹن، سمندری طوفان نے 4 امریکی ریاستوں میں 23 افراد کی جان لے لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان نے ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس اور کینٹکی ریاستوں میں تباہی مچادی، سب سے زیادہ اموات آرکنساس میں ریکارڈ کی گئیں ہیں کہ جنکی تعداد تقریباََ 8 بتائی جارہی ہے۔

ٹیکساس میں 7، کینٹکی میں 5 اور اوکلاہوما میں 2 جبکہ ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا میں بجلی کی بندش کے باعث نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جسکے باعث کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

سمندری طوفان کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی نظام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی سطح پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو بھی الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے، اس لیے شہری ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

latest urdu news