اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا

برٹش بلے باز آئن مورگن نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔

سابق انگلش کپتان و بلے باز آئن مورگن نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ٹاپ ٹیموں میں سے مضبوط ترین اسکواڈ کیلئے بھارت کو سلیکٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم پہلے ایونٹ کے بعد سے کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے لیکن انکا موجودہ اسکواڈ بہت مضبوط ہے۔

اگر بھارتی ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلتی ہے تو وہ ایونٹ جیت سکتی ہے انگلش ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے آئن مورگن نے کہا کہ ہماری ٹیم بھی مضبوط ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے جارہے ہیں کچھ انجریز کا خدشہ ضرور ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ جوز بٹلر کی قیادت میں کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں بھارتی ٹیم کو روایتی حریف پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

latest urdu news