اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز کا کسانوں کو سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ پہلے گندم کی خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں۔

دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کھاد کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار تقریباً 65 لاکھ ٹن کے قریب ہے، یوریا کھاد کی ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد حصہ ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

latest urdu news