اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اسلام آباد، پاکستان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری اور فلسطینیوں کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفع میں فوری طور پر فوجی آپریشن ختم کرنے کا حکم دیا لیکن اسرائیلی قابض افواج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان آئی سی جے کے احکامات پر فوری عمل درآمد کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے مکمل تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے لیے اسرائیلی قابض افواج کا احتساب کیا جائے اور سلامتی کونسل اسرائیل کو مزید حملوں سے روکنے میں کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے رفح میں بے گھر خیموں پر جان بوجھ کر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 40 فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

latest urdu news