اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آج عمران خان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

آج عمران خان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، وہ افواج اور شہدا کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ ترقی نہ آئی تو کوئی جج ہوگا نہ سیاستدان، 2018 میں نواز شریف جیتے ہوئے تھے مگر انہیں ہروا کر عمران خان کو جتوایا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر عمران خان نے فوج اور شہیدوں کے خلاف زہر اگلا تھا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے چرائے تھے، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگئے اور مخالفین کے منہ کالے ہوگئے، جو ظلم و زیادتی آپ سے2017 میں کی گئی اللہ نے آپ کو دوبارہ عزت عطا کی، جھوٹے کیس پاناما سے اقامہ میں سزادی گئی جس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں تھا۔

latest urdu news