پی ایم ڈی سی کیجانب سے بیرون ملک جانے والے طلبا و طالبات کیلئے این او سی کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے این او سی کی شرط کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
2024 کے سیشن کے لیے طلباء کو PMDC سے NOC حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان سے ہر سال 3 ہزار طالب علم میڈیکل کے شعبے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں، جن میں سے 30 فیصد خواتین ہوتی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں طالب علموں کی اتنی تعداد نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر پاکستانی طالب علم چین اور وسطی ایشیائی ممالک میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
وسطی ایشائی ریاستیں اور افغانستان طلبہ کیلئے دوسرے اور تیسرے نمبر پر پسندیدہ ملک ہوتے ہیں۔
حکام نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو غیر معیاری بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔