اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی اہم وجہ بتادی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کا مستقبل قریب میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اداکارہ کا اس بارے میں خیال ہے کہ شادی زندگی کا بڑا فیصلہ ہوتا ہے یہ کسی اچھےمرد سے ہونی چاہیے چاہے شادی لیٹ ہی کیوں نہ ہو جائے۔

اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ آج کل کے دور میں لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہو رہی ہیں اور اداکارہ اس بات کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ جس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں وہ اخلاقیات کے علاوہ کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتا، اگر انسان میں اخلاقیات ہیں تو اسکی اہمیت میری نظر میں بہت زیادہ ہے۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں جب کوئی لڑکا انکے معیار کے مطابق ملے گا تو وہ اس سے شادی کرلیں گی۔

latest urdu news