کراچی میں ٹرک اور سوزوکی میں تصادم،خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق،7 زخمی

کراچی:کراچی میں ٹرک اورسوزوکی میں تصادم ،6 افرادجاں بحق،7 زخمی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ملیر لنگ روڈپر پیش آیا جہاں ایک ٹرک اور سوزوکی میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔