شاہین آج پھر ورلڈ الیون سے ٹکرائیں گے،پاکستان کو سیزیر میں0-1کی برتری حاصل

لاہور:پاکستان اورورلڈالیون کے درمیان دوسراٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا،میچ شام7بجے شروع ہوگا،رینجرز،پولیس اوردیگرسیکیورٹی ادارے الرٹ،سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات،میڈیا رپورٹس کے مطابق 19ایس پیز 45ڈی ایس پیز اور 6ہزارپولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک پلان کوبھی حتمی شکل دے دی گئی۔قذافی سٹیڈیم کودوپہرکے وقت شائقین کیلئے کھولاجائے گا،شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹ اورشناختی کارڈلانالازمی قرار،برکت مارکیٹ،ایف سی کالج،لبرٹی مارکیٹ سمیت دیگرمقامات پرپارکنگ سائٹس بنادی گئیں اورپارکنگ سائٹس میں عملہ تعینات کردیا گیاجبکہ کینال روڈ کے اطراف ٹریفک رواں دواں رہے گا،پارکنگ سے سٹیڈیم تک شائقین کیلئے شٹل بس سروس چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کو 3 میچز کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔