اسلام آباد:سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج پاناما فیصلے پر شریف خاندان کی نظرثانی اپیل کی سماعت کرے گا،لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کرینگے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس عظمت سعید،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزاراحمدشامل ہیں۔واضح رہے کہ شریف خاندان نے گزشتہ روز پاناما فیصلے پر نظرثانی اپیل کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
تازہ ترین