آپریشن ردالفسادمیں اہم کامیابی۔سینکڑوں کلوبارودی مواد،نقشے،مواصلاتی آلات برآمد

کوئٹہ(نیوزالرٹ)سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 1300 کلو گرام بارودی مواد بر آمد کرلیا ہے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی، کارروائی کوہلو،غازی نلہ،اوچھ نصیرآباد میں کی گئی ، جس کے نتیجے میں تیرہ سو کلو گرام بارودی مواد بر آمد کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پکڑے گئے بارودی مواد میں ایس ایم جی،راکٹ،دستی بم،اہم علاقوں کےنقشے،مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں جنہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔