نوشہرہ ورکاں پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں،7 منشیات فروش ، 4 پستول اور 6 اشتہاری پکڑ لیے

نوشہرہ ورکاں(محمد شکیل مہر ) ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں ناصر علی وڑائچ نے ہمراہ ASI محمد افضل گجر و دیگر نفری کے 7 منشیات فروشوں مزمل حسین، ظہیر عباس ، راشد علی ، عبدالرحمان ، محمد اسحاق ، صفدر علی اور بابر حسین کو گرفتار کر کے 8 کلو 615 گرام چرس اور محمد یونس ، راشد علی ، غلام مصطفی ، مدثر حسین ، مشتاق احمد سے 4 عدد 30 بور اور ایک 32 بور پستول اور محسن علی کو گرفتار کر کے 4 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ A کیٹیگری کے 4، B کیٹیگری کے 6 اشتہاری ملزمان میاں اویس علی، عبدالرحمان ، سجاد احمد، شاہد محمود، ذوالفقار علی ، محمد آصف ، فائضہ دختر ناصر ، عمران سہیل ، عمران عرف مانی ، جاوید ولد تصدق کو گرفتار کر لیا۔