اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف آپ مائنس ون ہوچکے، ہم ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔عمران خان

خانیوال(نیوزالرٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خانیوال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ 10 سال میں 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے اوپر اٹھانا ہے، اقتدار ملا تو کرپشن ختم کریں گے طرز حکمرانی بہتر بنائیں گے اور سرمایہ کاری ملک میں لائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے تو ملک بہت تیزی سے ترقی کرے گا، چین کی معاشی ترقی کے ماڈل کی پیروی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سول بیوروکریسی کو ٹھیک کر لیا تو ملک بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت ملی تو لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں گے، اقلیتی برادری کو تحفظ دلائیں گے، شاہد خاقان ملزم کی خدمت کر رہے ہیں، شوکت عزیز سے بھی کمزور وزیر اعظم ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی باریوں کی وجہ سے ملک نیچے گیا، پاکستان کے ادارے خطے میں بہترین ادارے تھے، بیرون ملک سے لوگ چھٹیاں منانے کراچی آیا کرتے تھے، پی آئی اے کا نیویارک کا روٹ بند ہونے پر افسوس ہوا، پی آئی اے کو دنیا مانتی تھی، حکمرانوں نے تباہ کر دیا،انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ آج میری قوم جاگ گئی ہے، عوام اب اس طرح ملک کو چلنے نہیں دیں گے، 24 سال کی عمر میں دنیا کے سارے ملک دیکھ لئے تھے لیکن پاکستان سے خوبصورت ملک اور کوئی نہیں، اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا، ہم پاکستانیوں نے اپنا فرض پورا نہیں کیا، نومبر میں پہلے کبھی دھند نہیں پڑی تھی یہ دھند نہیں آلودگی ہے کسی نے ملک کو صاف کرنے کی فکر نہیں کی، آلودگی سے صرف صحت نہیں فصلوں پر بھی اثر پڑے گا، آلودگی بڑھنے سے بچوں کو دمے کی بیماریاں ہوں گی، ہم نے کے پی میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے، پاکستان کی تاریخ میں اب تک 64 کروڑ درخت اگائے گئے تھے، خیبر پختونخوا میں 40 چھانگا مانگا جیسے جنگل اگائے ہیں۔