اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غلط انجکشن لگنے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

پشاور(عظمت گل)ڈاکٹر کے انجکشن لگانے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے،پشاور کے علاقے فقیر آباد میں زکام کے علاج کی غرض سے بچوں کو نجی کلینک لایا گیاجہاں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے دو معصوم پھول مرجھا گئے ،انجکشن لگانے سے بچوں کی طبیعت بگڑ ی توایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور جان کی بازی ہار گیا،غلط انجکشن لگانے کے جرم میں تھانہ فقیر آباد میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔