بڑی عدالت کابڑاحُکم آگیا

اسلام آباد(محمدجابر)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا تےہوئے ملزم شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمو ں کو گرفتار کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دی دیا،سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات بھی بحال کر دیں،عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کوحکم دیاہےکہ کیس کو دو ماہ میں نمٹایا جائے،ملزم شاہ رخ جتوئی اہل خانہ سمیت عدالت میں موجود تھے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں ہی دیگر دو ملزمان سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔