اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راؤ انوار کی تلاش شروع ۔۔بلاول ہائوس خطرے میں

فاقی وزیر مملکت پانی وبجلی نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ عابد شیر علی نے کہاہے کہ راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔ انہوں نے کہا سندھوکے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اسی دن سٹپ ڈاؤن کردیا جس دن انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی، شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ہرطرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیر نظر آئے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب ! آپکی حکمرانی نے شہر ِقائد کو اُجاڑ ڈالا، اسے سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑے ۔