انٹرن شپ پروگرام کے تحت مستقل تعیناتی کیلئے نوجوانوں کا وزیر اعظم پاکستان کو خط

اسلام آباد( نیوز الرٹ )پرائم منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے ہزاروں نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ

مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے ٹرینی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔انٹرن شپ پروگرام کے ٹرینی نوجوانوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان جو مختلف محکموں میں خالی پوسٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں

ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرن شپ نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ میں مستقل طور پر تعینات کیا جائے ۔واضع رہے کہ اس سلسلہ میں نوجوانوں کیطرف سے ایک لیٹر بھی وزیراعظم پاکستان کو لکھا گیا ہے جس میں نوجوانوں نے مستقل تعیناتی کی درخواست کی ہے۔