سوہاوہ کے قریب زائرین سے بھری کوسٹرکوحادثہ

دینہ(جرارمیر)بری امام سے واپس نارروال جاتی زائرین کی فلائنگ کوچ سوہاوہ کے قریب حادثے کاشکارہونے سے 6افرادموقع پرجاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے،فلائنگ کوچ کوحادثہ بھائی خان پل پرپیش آیا، مرنیوالوں میں 2بچے ، 2خواتین اور2مردشامل ہیں، 5زخمیوں کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیاگیا، ریسکیوذرائع کے مطابق کوسٹرکوحادثہ ٹرک کواوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا، باقی زخمیوں کوسوہاوہ کے ہسپتال میں طبی امداددی جارہی ہے۔