ننکانہ پریس کلب کے عہدیداران کاانتخاب

ننکانہ صاحب(عثمان سندرانہ)پریس کلب ننکانہ صاحب کےعہدیداران کاچناؤ مکمل ہو گیا،چوہدری افضل حق خاں صدر اور آصف علی بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے،دیگرعہدیداران میں شیخ منظوراحمدشاد(سرپرست)،قیصرعرفان چوہدری(سنیئرنائب صدر)ریاض احمد چوہدری(نائب صدر)ملک غلام جیلانی سلیم(نائب صدر)،چوہدری عبدالمجیدگوجر(جائنٹ سیکرٹری)،عثمان شفیق چوہدری(فنانس سیکرٹری)،آصف محمودشیخ(سیکرٹری اطلاعات)،چوہدری عبدالحمید(چیئرمین مجلس عاملہ)،شاہین اقبال غیور،چوہدری نعیم احمد،اعجاز آصف ڈوگر،سعیداختر،مرزاعبید اللہ،خضرحیات چٹھہ ایڈووکیٹ،باؤظفراقبال ملک منتخب ہوئےجبکہ محمد امین بھٹی،محمدسعیدعلوی ایڈووکیٹس(لیگل ایڈوائزر)مقرر ہوئے،اس موقع پر چوہدری افضل حق خاں صدر، آصف علی بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ، شاہین اقبال غیور،ملک غلام جیلانی سلیم ، چوہدری محمد ریاض، اعجازآصف ڈوگر،چوہدری عرفان قیصرنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے علاوہ پریس کلب کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی اور عوام کے مسائل کی بھر پور نشاندہی کی جائے گی چیئرمین بلدیہ ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور پریس کلب کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔