پاکستان کےاہم شہرمیں دہشتگردی کابڑاواقعہ

کوئٹہ(مانٹیرنگ ڈیسک)عید کے پہلے دن سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کے تین اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ سے لیویز اہلکار انورعلی اور اس کے دو دوست حبیب اللہ اور نجیب اللہ شہید ہوئے، شہید حبیب اللہ اور نجیب اللہ سگے بھائی تھے،شہید اہل کاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، حکام کے مطابق لیویز اہل کار کی گاڑی عید کے موقع پر گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیئے ہیں، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے