زرداری کا بڑا اعلان، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف حتریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے مناسب وقت دیکھا جاتا ہے، زرداری صاحب کی اپنی رائے ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے، اداروں کا احترام لازمی ہے، شہباز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، جس طرح کے حالات ہیں لگتا نہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔