قابض بھارتی فوج کی فائرنگ ، 4 کشمیری شہید

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی چنار مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا سروس کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیری جوانوں کو سنبل ایریا میں شہید کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے الزام لگایا کہ کشمیری جوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قائم بھارتی ریزرو پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، قابض فوج کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے چاروں افراد کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔