اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ حکومت کا میگا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے، جب کہ سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہزار دس ارب کے بجٹ میں بیاسی ارب روپے پولیس کے لیے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، کراچی کے میگا پراجیکٹس کے لیے اٹھارہ ارب رکھے جائیں گے۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق سندھ کے مالی سال2017-18 کے بجٹ کا کل حجم ایک ہزار ارب سے زائد ہوگا، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریباً 300ارب روپے اور امن و امان کے لیے تقریبا 82 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پچھلے سال کی نسبت 25فیصد زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔ بجٹ میں کراچی کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے بھی10 ارب روپے کا خصوصی پیکیج رکھنے کی بھی تجویز ہے۔ اس موقع پر سندھ پولیس میں 10ہزار نئی بھرتیوں سمیت صوبے میں40ہزار نئی ملازمتیں پیدا کیے جانے کی تجویز دی جائے گی۔