پیپلزپارٹی پنجاب فارغ، کائرہ ، افضل ندیم چن، شوکت بسرا، شہاب الدین کا عمران خان سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے درجنوں مزید رہنمائوں نے رابطہ کرلیا، عیدالفطر کے فوری بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب اورجنوبی پنجاب سے شرمندگی اٹھانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان‘نورعالم خان اورنذر محمد گوندل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد درجنوں مزید جیالوں نے بھی تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق قمرزمان کائرہ ، ندیم افضل چن ، امتیاز صفدر وڑائچ ، ذوالفقار علی گوندل اوردیگررہنماؤں نے رابطہ کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے خواہش کا اظہار کیا ہے ، دوسری جانب جنوبی پنجاب سے مخدوم شہاب الدین ، شوکت بسرا ، پلوشہ خان نے بھی عمران خان سے تحریک انصاف میںشمولیت کےلئے رابطہ کرلیا ہے ، عید الفطر کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سمیت مسلم لیگ ن کے بہت سے دیگر رہنمائوں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دےدیا ہے ۔ جس کا جلد یا بدیر ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔