اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت پر برہم،عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مستقل آ ئی جی پنجاب تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی تو پنجاب حکومت کی جانب سے بتا یا کہ عثمان خٹک کو مستقلل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیںکیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک مستقل آئی جی پولیس پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ میں کتنا عرصہ باقی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ عثمان خٹک کی ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ باقی ہیں جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے عدالتی احکامات کو مذاق بنادیاگیا ،ہائیکورٹ کا کہنا تھا مستقل آئی جی پنجاب 3 سال کیلئے لگانا تھا صرف 3 ماہ کیلئے لگا دیا گیا عدالت نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے 26 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔