اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کون امیر کون غریب ۔کس نے کتنا ٹیکس جمع کرایا۔۔۔۔۔FBRنے بتادیا

اسلام آباد(شیرازنظامی) ایف بی آر نے ممبران قومی اسمبلی کی ٹیکس ڈائریکٹری 2016ءجاری کردی ہے ،وزیراعظم نوازشریف نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی سال 2016 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک کے وزیراعظم نوازشریف نے سال 2016 میں 25 لاکھ 24 ہزار 2013 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا،ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2016 ءمیں 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس دیا جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے سال 2016 ءکا ٹیکس 70 لاکھ 38 ہزار 777 روپے دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 51 لاکھ 65 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں سے 50 لاکھ 55 ہزار بطور ایسوسی ایشن پرسنز کے طور پر ٹیکس شامل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 11 لاکھ 92 ہزار 68 روپے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار 491 روپے ، وزیردفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار 986 روپے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1 لاکھ 4 ہزار 853 روپے اور وزیرپیٹرلیم شاہد خاقان عباسی نے 26 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس ادا کیا،، پی ٹی آئی کے اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار 864 ارب روپے ،مراد سعید نے 34 ہزار 941 روپے ٹیکس جمع کرایا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 روپے، مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101 روپے اور شیح رشید نے 5 لاکھ 5 ہزار 966 روپے کا ٹیکس ادا کیا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے ٹیکس دیا،جمشید دستی نے 34 ہزار 941 روپے ٹیکس ادا کیا،پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے 5 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 422 روپےٹیکس جمع کرایا۔