اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,533FansLike
9,993FollowersFollow
567,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک کو قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں آنے سےکون روک رہا ہے۔سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(شیرازنظامی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹرسلیم مانڈوی والا اجلاس میں نہ آنے پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بنک ریاض رضی الدین پربرس پڑے،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کو کمیٹی میں آنے سے کیوں روکا جارہا ہے ایسا لگتا ہے ریاض رضی الدین کو جان بوجھ کر کمیٹی میں نہیں آنے دیا گیا کیونکہ انہوںنے کمیٹی کو جے آئی ٹی کو فراہم کیے گئے ریکارڈ پر بریفنگ دینا تھی اورڈالر کی قیمت میں اضافے کی انکوائری رپورٹ بھی پیش کرنا تھی ،سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ریاض رضی الدین نے طلب کئے جانے پر تصدیق کی تھی کہ وہ کمیٹی اجلاس میں آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں گورنر اسٹیٹ بینک سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے ۔