اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

903,435FansLike
10,000FollowersFollow
571,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور، پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ دے گی، ادھر اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا۔

گندم اسکینڈل پر اب تک تحقیقات کیوں نہیں ہوسکی؟ گندم امپورٹ کرکے خزانے کو 11 ارب 37 کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم خریداری کے عمل کے لیے ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں ہو سکی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینجینگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔

latest urdu news