اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈیجیٹل سکلزپروگرام کے ذریعے دس لاکھ لوگوں کو تربیت دی جائےگی۔ انوشہ رحمان

اسلام آباد(شیرازنظامی)وفاقی وزیرمملکت برائے انفارمیشن اینڈٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مستقبل کی بہتری کے لئے ہمیں اپنے بچوں کو چارسال کی عمر سے ہی کوڈنگ سکھانی شروع کردینی چاہئے،منسٹری آف آئی ٹی اینڈٹیلی کام ایک ایسا پورٹل تیار کررہی ہے جو جدید ٹیکنالوجیزسیکھنےکے ساتھ ایک مارکیٹ پلیس بھی تشکیل دےگاجوخصوصی طورپر کاٹیج انڈسٹری کو سپورٹ کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو وہ امید اور خوشیاں دیں جو انکا حق ہےاوریہ تب ہی ممکن ہے جب ہم انہیں مستقبل میں کامیابی کے لئے صحیح ہنرسکھائیں،یہ ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک خواب کی تعبیر کی جستجوہے کیونکہ پرعزم لوگوں کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو بھی آئی سی ٹی ٹیکنالوجی میں تربیت دیناچاہ رہے ہیں تاکہ وہ بھی گھر بیٹھے روزگارحاصل کرسکیں،انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز کے لئے نئی تربیت کی ضرورت ہےڈیجیٹل سکلزپروگرام کے ذریعے دس لاکھ لوگوں کو ان ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائےگی کیونکہ پاکستان کی بیس کروڑآبادی کے لئے ایسے پروگرامزکی ضرورت ہے جو صرف ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کوفائدہ پہنچائیںاسی لئے آن لائن پورٹل کے ذریعے کم بجٹ میں لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچائینگے اوردس لاکھ فری لانسرزکو ایک سال میں تربیت دی جائے گی۔