اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کنجاہ:گائوں موسیٰ کھٹانہ میں سرچ آپریشن، 8ملزمان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار!

کنجاہ(خالد ہنجرا)گجرات پولیس کی بڑی کارروائی،گجرات کے نواحی گائوں موسیٰ کھٹانہ میں سرچ آپریشن کے بعد جدیداسلحہ کی بھاری مقداربرآمدکرکے8ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ڈی پی اوگجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پرکنجاہ پولیس نے علاقہ غیرسمجھے جانیوالے گاؤں موسیٰ کھٹانہ میںآپریشن کرکے دومتحارب گروپوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی، ڈی ایس پی عرفان سلہریا نے نیوزالرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گجرگروپ اورآرائیں گروپ کے مابین دشمنی چلی آرہی تھی،دونوں گروپس ریکارڈیافتہ ملزمان ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔