اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کی قیادت صادق اورامین،تمام کرپٹ افرادکا احتساب چاہتےہیں۔ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ

کھاریاں(نیوزالرٹ)جماعت اسلامی این اے 107کے گروپ لیڈرسیدضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نے یوم عزم پر نیوزالرٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تمام کرپٹ افراد کا احتساب چاہتی ہے اور یہ احتساب ایوانوں سے لیکر سرکاری اداروں تک ہر ضلع اور شہر میں کیا جائے گا، کرپشن فری پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہو گا آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اس مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انہوں نے مزیدکہا کہ سراج الحق وہ واحد سیاست دان ہے جو دو مرتبہ وزیر خزانہ رہامگر اسکے اثاثوں میں دیگر وزیروں کی طرح اضافہ نہیں ہوا،سیدضیاءاللہ شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہم کسی فرد کی بجائےکرپٹ لوگوں کے خلاف ہے جو غریب کو غریب تر بنانے میں لگا ہوئے ہیںجس کے باعث دنیا پاکستانیو پہ ہنستی ہے کہ قرض دینے والوں سے زیادہ شان و شوکت قرض لینے والوں کی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حکمرانوں کے اثاثے کھربوں میں پہنچ گئے اور قومی ادارے بند ہو رہے ہیں ،جماعت اسلامی کی قیادت صادق اور امین ہے وہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور ترکی کی طرح مضبوط معیشت کی ضامن ہے۔