اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رخصتی سے کام ٹھپ۔۔۔۔۔جشن تقریبات کھٹائی کا شکار

اسلام آباد(نیوزالرٹ) وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزارتوں کا کام متاثرہوا ہے۔ وفاقی وزارتوں کے روزمرہ کے امور سیکریٹریز کے سپرد کئےجاچکےہیں۔ پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات بھی تاخیر کا شکار ہوگئے،وزیراعظم کے جانے سے سرکاری کام بھی ٹھپ ہوچکاہے،وفاقی کابینہ تحلیل ہونے سے اہم امور متاثر ہونے لگے، وزراء کے مشیر اور خصوصی معاونین بھی گھر بیٹھ گئے،وزارتوں کے روزمرہ کے امور کی ذمہ دارایاں متعلقہ سیکریٹریز نے سنبھال لی ہیں، 70ویں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں بھی کھٹائی میں پڑ گئیں،وفاقی کابینہ نے یہ ذمہ داری وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو سونپی تھی مگر بے یقینی کے باعث سیکرٹریٹ میں معمول کی سرگرمیاں رک گئیں،وفاقی وزراء کی غیر موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھی اب وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کے سیکریٹری منظور کریں گے،سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہونے کے بعد وفاقی وزراء واپس آ جائیں گے۔