اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

924,407FansLike
10,004FollowersFollow
573,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات:ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس میاں شیرافگن کی زیر ِ صدارت منعقد!

گجرات (وقاص احسان )ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس سپیکر وائس چیئرمین میاں شیر افگن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر‘اپوزیشن لیڈر غلام رسول شارق ایڈووکیٹ‘ وائس چیئرمین شعیب رضا سمیت یونین کونسلزکے چیئرمینز اور ضلع کونسل آفسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کیں گئیں ۔ کڈنی سینٹر فلاحی ہسپتال کی مالی امداد کیلئے کمیٹی بنانے پر فیصلہ کیا گیا‘ٹی ایم ایز گجرات‘ کھاریاں‘ سرائے عالمگیرکی طرف سے پینڈنگ 53ترقیاتی سکیمیں ضلع کونسل کوفنڈز سمیت شفٹ ہونے پر ایوان سے کاموں کی تکمیل کی منظوری کروائی گئی‘یونین کونسل علی پور اور بارو میں برساتی نالہ پر کام کروانے کی منظوری دی گئی ‘یونین کونسل گلیانہ میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات‘اور‘ شہباز شریف پارک میں مٹی بھرائی اور فلٹریشن پلانٹ کیلئے12 لاکھ روپے ‘اقلیتی ممبر مختار مسیخ کی قرارداد پرشادیوال چرچ کی تعمیر ومرمت کی منظوری دی گئی‘وائس چیئرمین شعیب رضا کی قرارداد پر کی مالی امداد پر تمام ایوان نے اسکی منظوری د ی‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکینڈری کٹھالہ کی قرارداد پر محکمہ ایجوکیشن کو لیٹر لکھنے کے احکامات جاری کیے گئے‘چےئرمین یونین کونسل فتح پورکاشف محمود کی قرارداد جس میں ترقیاتی سکیم کی تبدیلی کی تجویز دی گئی جس پر اپوزیشن لیڈر غلام رسول شارق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر سکیم کاروائی رجسٹرڈ پر درج ہے تو تبدیل کرلیں ورنہ قانون کے مطابق چلیں من مرضی نہیں چلنے دینگے چےئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہا ہے کہ ہم تمام ایوان کو ساتھ لیکر چلیں گئے تمام چےئرمینوں کو 10 لاکھ برابر فنڈز کی تقسیم کی جائیگی تاکہ وہ اپنی یونین کونسلز کے مسائل کو حل کرواسکے یونین کونسل فنڈز تین لاکھ ماہانہ کو قانون کے مطابق خرچ کرنے کیلئے ٹریننگ سیشن کروائے جائینگے تاکہ چےئرمین یونین کونسل فنڈز سے بھی کام کرواسکیں اپوزیشن لیڈر غلام رسول شارق ایڈووکیٹ نے چےئرمین ضلع کونسل کی طرف سے10 لاکھ فنڈز کے اعلان پر کہا کہ ہمیں بیس لاکھ فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا چےئرمین وعدہ خلافی کررہے ہیں چےئرمین ضلع کونسل نے اپوزیشن کو 20.20 لاکھ یونین کونسل فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا۔