اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار معطل

ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیر قانونی اقدامات کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے نوٹس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کردیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت جیل اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ آؤٹ کرتا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا صداقت قیدیوں کی تصاویر ان کے مخالفین پرائیویٹ لوگوں کو جیل سے بھیجتا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے غیر قانونی اقدام میں دیگر 5 اہلکار بھی ملوث پائے گئے، ڈی آئی جی جیل کامران انجم نے انکوائری کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ اہلکار گناہ گار پائے گئے۔

ڈی آئی جی کامران انجم کا کہنا تھا کہ جیل کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ شخص کو باہر دینا انتہائی غیر قانونی اقدام ہے۔

غیر قانونی اقدام میں ملوث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ آئی جی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

کچھ دن پہلے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  نے معمولی جھگڑے کے جرم میں جیل آئے شہری کی تصویر ان کے مخالفین کو بھجوائی تھی۔

مخالفین نے شہری کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، شہری نے جیل انتظامیہ پر بھاری رقم لے کر تصویر وائرل کرنے کی درخواست آئی جی جیل کو بھیجی تھی۔

انکوائری کے دوران جرم ثابت ہونے پر تمام اہلکاروں کیخلاف آئی جی جیل نے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

latest urdu news