اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس قربانیاں دے رہی ہے لیکن ان میں کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، مریم نواز

لاہور: مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس قربانیاں تو دے رہی ہیں لیکن ڈیپارٹمنٹ میں کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا۔

آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی، اجلاس میں پنجاب کی جیلوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے لیے ’’بھیک مانگنے والی بیرکس‘‘ قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ 13 کروڑ عوام کو کٹہرے میں لایا جائے، پولیس جرائم کو کنٹرول کرے، حقائق سے نظریں چھپائی نہیں جاسکتیں، صوبہ پنجاب میں کہیں بھی نوگو ایریا برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جرائم کی شرح کو ہر ممکن طریقے سے کم کیا جانا چاہیے، جب جرائم زیادہ ہوتے ہیں تو لوگ حکومتی اصلاحات اور ترقی کو بھول جاتے ہیں، پولیس قربانیاں دے رہی ہے لیکن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں کہ جن کا خاتمہ ضروری ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے، پولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت ختم ہو چکی ہے، پولیس فوری طور پر کارروائی کرے اور ڈی پی اوز اپنے علاقوں کو کرپٹ اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں۔

latest urdu news