اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز کو ہائی درجہ حرارت کی وارننگ کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

پی آئی اے کی حج پرواز میں موجود ایک مسافر نے بتایا کہ پرواز کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی اور طیارے نے جدہ سے رخ موڑ لیا اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتار کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز نے رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے اڑان بھری تھی۔

پرواز کے دوران، ہوائی جہاز کے کارگو کیبن میں زیادہ درجہ حرارت کے بارے میں ایک وارننگ نمودار ہوئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے موڑ دیا گیا، ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارے کو چیک کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ زیادہ درجہ حرارت کی وارننگ غلط تھی اور پرواز کو جدہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

latest urdu news