اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کاسندس فاؤنڈیشن دھلے گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سندس فاؤنڈیشن دھلے گوجرانوالہ کا دورہ۔

دوران وزٹ تھیلیسمیا اور ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی تیمار داری کی۔ سندس فاؤنڈیشن کے چئیرمین حاجی سرفراز احمد نے آر پی او کو فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات اور ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار، اے ڈی آئی جی اسد محمود چیمہ و دیگران بھی موجود تھے۔

آر پی او نے دوران وزٹ کہا کہ خون انسان کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنی اس کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امراض خون میں مبتلا مریضوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

آر پی او نے مزید کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قرار دیا ہے اور سندس فاؤنڈیشن انسانی جانوں کو بچانے کے عظیم مشن پر کام کر رہی ہے۔

اس عظیم مشن میں حصہ ڈالنے کیلئے نا صرف آر پی او گوجرانوالہ بلکہ ریجن کا ہر افسر و جوان خون عطیہ کرے گا اور اس سلسلہ میں ریجن کے تمام اضلاع میں جلد بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آخر میں چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد نے کہا کہ خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو ہر پندرہ دن بعد خون نہ ملے تو ان کی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے لہٰذا شہریوں سے التماس ہے کہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں کی زندگی کی شمع روشن رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔

latest urdu news