اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں رابطے

وفاقی بجٹ 2024-25 کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری۔

پیپلز پارٹی کی پاور شیئرنگ فارمولا کے متعلق 2 رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے، اعلیٰ سطح کی کمیٹی میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔

وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو استحکام پاکستان پارٹی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولا طے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی کو اعلیٰ قیادت کا گرین سگنل ملتے ہی 2 وزارتیں مل جائیں گی، پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی 3 وزارتیں لینے کی خواہشمند ہے، استحکام پاکستان پارٹی کو بھی 1 وزارت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کیمطابق استحکام پاکستان پارٹی 2 وزارتیں لینے کی خواہش مند ہے، مسلم لیگ ن کے موجودہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر ردوبدل کا امکان ہے۔

کارکردگی نہ دیکھانے والے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے نئے ایم پی اے ایز کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں