اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اینٹی کرپشن میں ‘کرپشن سسٹم’ پر خط لکھنے والا چیئرمین اینٹی کرپشن برطرف

سندھ حکومت نے اینٹی کرپشن کے صوبائی وزیر کو انکے قریبی دوست اور ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے اینٹی کرپشن میں چلنے والے کرپشن سسٹم سے ریلیٹڈ خط لکھنے والے چیئرمین اینٹی کریشن فرحت علی جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا۔

عہدے سے ہٹانے کے بعد پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فرحت جونیجو نے وزیر اینٹی کرپشن کو خط لکھا تھا کہ مجھے کرپشن میں حصے کے طور پر لفافہ دیا گیا لیکن میں نے واپس کردیا تھا۔

پرائیویٹ شخص ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ملی بھگت سے کرپشن کا سسٹم چلاتا ہے، اپنے خط میں انہوں نے لکھا صوبائی وزیر اینٹی کرپشن ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے مختلف محکموں سے رشوت لے رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سے 15 لاکھ، سرکل افسر سے 10 لاکھ روپے ماہانہ رشوت مقرر کر رکھی ہے، ذرائع کے مطابق پرائیویٹ شخص صوبائی وزیر محمد بخش مہر کا قریبی دوست ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں