اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کی آبادی کہاں پہنچ گئی،خواتین کا آدھا حصہ،خواجہ سراء بھی گنتی میں شامل۔ادارہ شماریات

اسلام آباد(محمدزمان)ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی20 کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار ہےجبکہ آبادی بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد سالانہ ہے، اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں 10 کروڑ 64 لاکھ مرد اور 10 کروڑ 13 لاکھ خواتین ہیں، پنجاب کی آبادی 11 کروڑ، سندھ کی 4کروڑ 78 لاکھ ، خیبرپختونخواکی آبادی3 کروڑ5 لاکھ،بلوچستان کی آبادی1کروڑ 23 لاکھ ، فاٹا کی آبادی 50 لاکھ اور وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 لاکھ 6 ہزار ، ملک میں خواجہ سراؤں کی کل تعداد10 ہزار 418 ہے جن میں سے 6 ہزار 709 پنجاب، 2 ہزار 527 سندھ ، 913 خیبرپختونخوا جبکہ فاٹا میں 27 اور اسلام آباد میں 133 رہائش پذیرہیں،واضع رہے کہ 1998 ءمیں پاکستان کی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ افراد پر مشتمل تھی۔