اب میں بولوں کہ نہ بولوں۔۔۔۔اداکارافتخارقیصرہمیشہ کیلئے خاموش

لاہور(نیوزالرٹ)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر دو ہفتے ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ میں موت کے ہاتھوں شکست کھا گئے، وہ دو ہفتے سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی وجہ سے زیر علاج تھے ،افتخار قیصر کو چند روز قبل انتہائی تشویش ناک حالت کے بعد پشاور کے لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن سفاک ڈاکٹروں کی بے حسی کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اس وقت افتخار قیصر کا علاج کرنے سے اس لئے انکار کر دیا تھا کہ ہسپتال میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا ،وہ کئی گھنٹے ہسپتال کے صحن میں بے یار و مددگار پڑے رہے اور جب ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈٰیا پر آئیں تو اس کے بعد صوبائی حکومت کو ہوش آیا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔