اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں دھماکہ ، 5 افراد شہید

دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، متعدد افراد زخمی ، طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع
باجوڑ ایجنسی (نیوزالرٹ) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کی زد میں آکر پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی اور لیویز اہلکار شامل ہیں ۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹرز تک سنی گئی ۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔