اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرپشن ریفرنسز:شریف خاندان کو احتساب عدالت کےسمن لندن ارسال

اسلام آباد(نیوزالرٹ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں اور داماد کو پیشی کیلئے سمن لندن بھجوا دیئے، پارک لین لندن کے پتے پر بھجوائے گئے سمن کی کاپی نیوزالرٹ نے حاصل کر لی،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف، حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر کی طلبی کے سمن تعمیل کیلئے لندن بھجوا دیئے، وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے گئے سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم، ان کے بچوں اور داماد کی طلبی کے سمن پر لندن فلیٹس کا پتہ درج ہے عدالت نے پانچوں ملزمان کو 26 ستمبر کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔