اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور میں رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ،اجتماع میں ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، رائیونڈ اجتماع کے امیر حاجی عبدالوہاب نے اختتامی دعا کی ، اجتماع میں ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں اجتماع کے موقع پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ٹریفک پولیس نے اجتماع سے واپسی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے دعا کے بعد شرکا اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ، واپسی کیلئے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں شدید رش کی وجہ سے رائے ونڈ روڈ کو تبلیغی مرکز سے ٹھوکر تک ون وے کر دیا گیا رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر جمعرات سے شروع ہوگا ۔