اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عام انتخابات 2018ء میں نہیں ہونگے۔۔۔الیکشن کمیشن اَڑگیا

اسلام آباد(نیوزالرٹ)الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا ہے کہ اگر حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم میں 10 نومبر کے بعد ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو 2018 ءمیں بروقت انتخابات کا انعقاد مشکل میں پڑ سکتا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو تقریباً 4 ماہ پہلے بتانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری شماریات ڈویژن اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو بتایا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں صرف ووٹر لسٹوں میں نئے ناموں کے اندراج اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے، ہارون شنواری نے بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری شماریات ڈویژن اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کو آئینی ترمیم اور ووٹر لسٹوں میں نئے ناموں کے اندراج کی منظوری کے حوالے سے 7 روز کا وقت دیا تھا انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم میں 10 نومبرکے بعد ایک دن کی تاخیر بھی ہوئی تو 2018 میں بروقت انتخابات کا انعقاد مشکل میں پڑ سکتا ہے۔