آئی سی سی ویمنز چمپئین شپ ،پاکستان کی نیوزی لینڈکیخلاف پہلی فتح

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ویمنز چمپئین شپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ثناء میر کی بہترین باؤلنگ کے باعث نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹ سے شکست دیتےہوئے پہلی مرتبہ کیویز کو شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا،شارجہ میں جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور 50 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھےمیڈی گرین اور سیم کرٹس کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکے،نیوزی لینڈ کی ٹیم 44ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کرٹس 50 اور گرین 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی جانب سے ثنا ءمیرنے 4 اور سعدیہ یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں پاکستان نے 49ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کر لی،پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 36، سدرہ امین 32، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،ثناء میر کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائین کو پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر سیریز میں 167رنز بنائے ،ابتدائی دو میچز جیتنے کی بدولت نیوزی لینڈ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی،نجم سیٹھی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ٹیم کومبارک باد دی ہے۔