اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹانڈہ۔سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالے کے گھرجاکروزیرِمنصوبہ بندی کی تعزیت

ٹانڈہ(ایم زاہد چوہان)تربت میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیف اللہ کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کرنے کے لیےوزیرِمنصوبہ بندی ڈاکٹر مختار بھرت گاؤں ڈب گئے، اس موقع پر اے سی محترمہ عزوبہ عظیم ،اے ڈی سی آر سید موسیٰ رضا،تحصلیدار ارشاد اللہ سمیت انتظامیہ بھی مو جود تھی،وزیرِمنصوبہ بندی ڈاکٹر مختارکاکہناتھاکہ اگر ادارے اپنا کام ٹھیک کریں تو ایسے واقعات نہ ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوںانڈین ایجنسی راء پاکستان کے صوبوں میں فسادات کروانا چاہتی ہے اسی لیے بلوچستان میں پنجابیوں کو ٹارگٹ کیا گیاہم کو اس وقت اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہےپنجاب حکومت متاثرہ خاندان کی ہر مدد کرنے کے لیے تیار ہےسیف اللہ کی بیوی یا بھائی کو نوکری دے گی۔